اپوزیشن جلد ایک پیج پر نظر آئیں گی‘ رانا ثنااللہ خان

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلد ایک پیج پر نظر آئیں گی‘ ان ہاؤس تبدیلی حکومت کو فارغ کر نے کا آئینی اور قانونی راستہ ہے‘نوازشر یف کی صحت کے معاملے پر تحر یک انصاف سیاست کر رہی ہے‘حکمرانوں نے معیشت سمیت سب کچھ ملیا میٹ کر دیا ہے یہ قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں۔ جمعہ کے روز گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ نیب کا مقصد صرف حکومتی مخالفین کو پکڑ نا اور جیلوں میں ڈالنا ہے مگر عدالتوں سے ہمیں انصاف مل رہا ہے عمران خان کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے وہ نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو کنٹر ول کر کے حکومت نہیں کر سکتا کیونکہ آج عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے در میان مکمل رابطے ہیں اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بھی گفتگو ہوتی رہتی ہے اپوزیشن کسی غیر آئینی طر یقے سے حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتی بلکہ جو کچھ بھی ہوگا آئین وقانون کے مطابق ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں