نیشنل ہائی ویے اتھارٹی نے نئی و پرانی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نئی سڑکیں بنانے کے ساتھ ساتھ پرانی سڑکوں پر مرمتی و بحالی کیلئے نئے 200 سے زائد منصوبے تیار کر لئے ہیں۔این ایچ اے نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 1654 کلومیٹر سڑکوں پر تعمیراتی کام مکمل کیاہے جبکہ موجودہ آمدن میں 115 فیصد آمدن کے ساتھ کل ریونیو 86 ارب روپے بنتا ہے۔اس طرح سال رواں اور آئندہ سال کے اختتام سے قبل 4000 کلومیٹر خستہ حال سڑکوں کو از سر نو تعمیراتی کاموں سے پایہ تکمیل سے ہمکنار کرکے انہیں عوام کیلئے آسودہ حال بنا دیا جائے گا۔آئندہ ہر منصوبے و سڑک کے داخلی و خارجی نقطہ انجام پر منصوبے کی جملہ تفصیلات کے سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں گیجبکہ 6117 کلومیٹر کے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے یا ان کی پروکیورمنٹ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات آج وزارت مواصلات میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،جس میں ملک بھر میں جاری سڑکوں کی مرمت کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے سینیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
وفاقی وزیرمراد سعید نے مزید کہا کہ اچھے پائیدار منصوبوں پر کام کرنے کی داد تحسین ملے گی اور غلط کام کی نشاندہی پر متعلقہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور سڑکوں پر منصوبوں کی تفصیلات اور اس پرکام کرنے والے جملہ افسران و ماہرین تعمیرات بشمول ٹھیکیدار،کنسلٹنٹس اور دیگر وہ تمام لوگ جو چاہے مرمتی منصوبوں پر کام کر رہے ہونگے یا میگا پراجیکٹس پر کام کر رہے ہونگے اس اقدام سے وہ عوام کے سامنے جواب دہ ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھے منصوبوں کی کامیابی پر دادو تحسین ملے گی اور کام میں تاخیر اور عوام کی مشکلات کے ضمن میں بھی وہ عوام کے سامنے جواب دہ ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ زمانہ سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہے۔این ایچ اے کے جاری تمام منصوبوں کی تفصیلات اورافسران کی اچھی و بری کارکردگی کو این ایچ اے کی سرکاری ویب سائٹ پر نمایاں اجاگر کیاجائے گا جبکہ وزارت مواصلات،این ایچ اے پہلے ہی قومی ریجنل اور جنرل منیجر کی سطح پر عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے ای۔کچہری جیسے پلیٹ فارم پر لوگوں کو مہیا کرچکا ہے،تاکہ وطن عزیز کے اداروں میں گڈگورنس اورشفافیت کے ذریعے منظم، اعلی کفایت شعاری کے رحجانات کو فروغ مل سکے۔ #

اپنا تبصرہ بھیجیں