بلوچستان، 94افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

کو بلوچستان میں 1286افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 31، تربت میں 27،گوادر میں 12،پنجگور میں 7،خضدار میں 6،لسبیلہ،آواران میں 4،4،سوراب،صحبت پور اور ژوب میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد29796ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 29مریض صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد28644 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد824ہے جبکہ صوبے کے ہسپتالوں میں 13کورونا وائرس کے مریض ہائی فلو آکسیجن اور11لو فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے ابتک 328افراد جاں بحق ہوچکے ہیں صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 7.31فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں