کوہلو،غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا

کوہلو: ضلع کوہلو میں غیر معیاری اشیاء کی بھر مار سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں ضلعی انتظامیہ کی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ضلع میں مضر صحت کھانے پینے کی اشیا ء کی بھرمار سے سینکڑوں شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں جس سے سینکڑوں افرا د دل،گردہ،معدہ،یرقان،جلد،جگر،گلہ سمیت مختلف قسم کی بیماریوں میں تیزی سے متاثرہ ہونے لگے ہیں کوہلو میں گھی،چینی،دالیں،سبزی،پکوڑے،سموسے سمیت کھانے پینے اورچینکی و ہوٹلوں میں غیر معیاری اشیاکی فروخت سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہونے لگی ہیں اس حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے ضلعی انتظامیہ مافیہ کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے کوہلو کے شہریوں نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہاں سرعام غیر معیاری اشیاء فروخت کی جارہی ہیں مگر مجال ہے انتظامیہ ان کے خلاف کمر کس لے سب سے زیادہ غیر معیاری اشیاء بیکری کے فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے گھی،چینی، بیسکٹ،سموسے اور پکوڑے ہیں اس کے علاوہ گھی اور فاسٹ فوڈ کے ایٹمز میں بھی کوئی خاص حال نہیں ہے ان غیر معیاری اشیاء کی وجہ سے لوگوں میں ہارٹ اٹیک سے اموات اور معدہ کے مسائل بڑھنے لگے ہیں کوہلو کے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا،کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوہلو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں