بلوچستان اسمبلی اجلاس، ہرنائی کے عوامی مسائل حل نہیں ہوئے تو وہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے، نصراللہ زیرے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان اسمبلی اجلاس سے پشتونخوا میپ کے رہنماء نصراللہ زیرے نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ و قبائلی امور کی توجہ مبذول کرائی کہ عرصہ دراز سے ہرنائی و گردونواح کے علاقوں میں ہندو برادری کے گھروں میں چوری و ڈکیتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں حکومت نے مذکورہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کی بابت اب تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں اس کی تفصیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہرنائی سے 10ہزار ٹن کوئلہ نکلتاتھا جو آج بدامنی کی وجہ سے2سے3ہزار ٹن پر آگیا ہے۔ ہندو برادری کے متعدد گھروں کو لوٹا گیا کئی مائنز پر حملے کرکے کروڑوں روپے کی مشینری جلائی گئی بھیڑ بکریاں ہلاک کی گئیں خانہ بدوشوں کے مکانات اور جھگیاں تباہ کی گئیں سیکورٹی فورسز کا کام عوام کو تحفظ دینا ہے ہرنائی کے عوام بدامنی سے تنگ ہیں لیکن وزیر داخلہ، آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت کسی کو معلوم نہیں کہ بدامنی کون کروارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو ہرنائی کا دورہ کرکے وہاں کے لوگوں کی دلجوئی کریں اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو لوگ احتجاج پر مجبور ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں