گنداواہ، پولیس کی کاروائی 2 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

گنداواہ:جھل مگسی پولیس کی کاروائی 2 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی و ایس ایچ او گنداواہ سٹی ذوالفقار علی جمالی اور ایڈیشنل ایس ایچ او نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنداواہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ دنوں گنداواہ کے ہندو تاجر نریش کمار اور عبدالستار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرالی ہے انھوں نے واقعے کے بعد گنداواہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرگرم ہو گئی تھی اور آج پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کے ملزمان گوٹھ گینڑاں خان میں موجود یے جس پر ڈی آئی جی نصیرآباد پرویز چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی کی سربراہی میں ایس ایچ او گنداواہ سٹی ذوالفقار علی جمالی ایڈیشنل ایس ایچ او گنداواہ سٹی علی نواز مگسی اے ایس آئی سید فرید شاہ و دیگر پولیس ملازمان نے چھاپہ مارا اور کھنڈرات سے دونوں موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس پوری کوشش کر ہی ہے واضع رہے اس واقعہ کا مقدمہ پولیس تھانہ گنداواہ میں درج ہے اور عبدالستار اور نریش کمار کو مسروقہ موٹرسائیکل دکھائی گئی جنھوں نے ان کی ملکیت کی تصدیق کی مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے اور امن امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی انھوں نے کہا قانون سب کے لئے برابر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں