کوئٹہ، لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ:کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام لائن مینوں کے بڑھتے ہوئے شہادت کے واقعات خلاف ان کے تحفظ اور شہداء کے یاد میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شہادتوں کی بڑھتی ہوئی وجہ لائن سٹاف کی کمی اور کام کی زیادتی کا بوجھ ہے مطالبہ کی گیا کہ سٹاف کی کمی دور 33فیصد ایمپلائز سن کوٹے پر عمل در آمد یقینی بنایاجائے،ہر سب ڈویژن کو بکٹ گاڑی اور عالمی معیارکے مطابق T&P اورPPE فراہم کی جائے ڈینجر الائنس اور دیگر مراعات دوگنا،ہر پانچ سال بعد سکیل اپ گریڈ کئے جائیں،لائنوں کو کمر پروسیجر کے مطابق بنایا ئے PCCپولز پر پابندی لگائی جائے سٹرکچر کے معیار بہتر کیاجائے اب تک شہید ہونے والوں کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور قصورواران کو سزادی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کے روک تھام ہوسکے مختلف ڈسکوز کمپنی میں 3دنوں میں 9لائن مینوں اور مہینے میں 40س زیادہ لائن مینوں کی شہادت لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عصمت اللہ آغا سلطان شاہ حاجی عبد المجیدعلی احمد کاسی عزیز احمد سارنگزئی ملک سعید جان لہڑی آصف شاہوانی ملک ندیم ایوب لہڑی بابو خورشید سرور لاشاری ودیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ آج سے بیس پہلے لائن مینوں کی T&PاورPPEاور حالات کار موجودہ دور سے 100فیصد بہترتھا آفیسر کی کرسی لکڑی سے رولنگ چیئر،جیپ سے پجارو اور ایس ایس آرپھنکے سے ائیر کنڈیشن تک پہنچی لیکن لائن سٹاف کو ملنے والے تمام حفاظتی سامان پہلے سے کئی گناہ ابتر ہوچکی ہیں انھوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ان چالیس سے ذیادہ شہید لائن مینوں کی کسی جنازے میں CEOنے شرکت نہیں کی ہے جبکہ شہیدپولیس سپاہی کا جنازہ آئی جی آفس میں اداکی جاتی ہے شہید کادرجہ دے قومی پرچم میں سپرد خا ک کیا جاتاہے انھوں نے کہا کہ لائن مین کی حفاظت کمپنی کی ترقی کی ضمانت ہے ان وقعات میں کیسکو بہترین اور تجربہ کار ورکروں سے محروم ہوچکی ہیں انھوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور بھرتیاں کریں انکے بہتر تربیت کرکے کام کیلئے نئی کیپ تیار کریں اگر ایسا نہیں کیا گیا توکیسکوکم سٹاف میں چلنا مشکل ہوجائے گاانھوں نے کہا کہ ویسے دیگرملازمین بھی اپنے خدمات کی تنخوا لے رہے ہیں جبکہ لائن مین سر کے سودا کا تنخوااور مراعات حاصل کر رہے ہیں لہذا ڈینجر الاؤنس دوگنا کیا جائے ئے انھوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے اس مقدس پیشے ٹریڈیونینازم کو چند ضمیر فروشوں نے محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کے بجائے زریعہ کرپشن، تحفظ کرپشن اور کمر شل کے نام سے متعارف کروایا جسکی وجہ سے لائین مین کے شہادت بھی پشہ ور تاجر وں کے لے منافح بخش کاروبار بن گیا اس صورت حال میں لائین مین کو خود باشعورہوکر فیصلہ کرنا ہوگا جس یونین کا صدر یا جنرل سکریٹری لائین مین ہوگایاوہ محنت کش اور لوئیر کلاس سے ہوگا ہم اس یونین کے ممبر ہوں گے تاکہ لائین مین کے قتل میں شراکت داروں کو سزا مل سکے اور جس یونین کا کوئی بھی عہدیدار ریٹائرڈ یا حاضرسروس آفیسر ہوگاہم اس کی ممبرنہیں ہونگے اور یونین کو صرف اورصرف محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے استعمال لایا جائے اس کے لئے لائن اسٹاف خود ایک دوسرے کو تیار کرے تاکہ ہر سطح پر تبدیلی لائی جائے جب یونین اور طریقہ کاریونین مافیا سے چین کر محنت کشوں کے ہاتھ میں آئیگاتو حالات خود بخوددرست ہونگے جب تک لائن سٹاف خود میں میدان میں نہیں آئے گے اپنے تحفظ کے لئے آواز بلند نہیں کرے گے کسی چیز میں بہتری نہیں آئی گی انھوں نے کہاکہ شہید لائن مینوں کے یاداور لائن سٹاف کے لئے سمینار کرینگے جس میں ماہرین،اور دانشور روں مدعو کیا جائیگامظاہرے کی آخر میں شرکاء نے لائن مینوں کے تحفظ اور مطالبات حق میں زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طورپر منتشر ہوئے۔


