سول اسپتال کوئٹہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کا علاج و معالجہ کر رہا ہے، نور الحق بلوچ

کو ئٹہ:سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں کورونا ویکسینیشن سینٹر اور او پی ڈی کا دورہ کیا.اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جاویداختر، پروفیسر خالد شاہ، پروفیسر مشتاق جعفر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی، آر ایم او جنرل ڈاکٹر غلام سرور و دیگر معاونین موجود تھے۔ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے سیکرٹری اسپیشلئازڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل کو بتایا کہ سول ہسپتال کی او پی ڈی میں روزانہ پانچ ہزار سے زائد مریض معانہ کے لیے آتے ہیں۔ اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کا علاج و معالجہ کر رہا ہے۔اس موقع پر: سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے ویکسینیشن سینٹر مین مانٹرنگ میکنزم کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ویکسینیشن کروانے والوں کی ڈیٹا انٹری فورا ًکرے تاکہ لوگوں کو نادرا سے سرٹیفیکٹ کے حصول میں آسانی ہو۔ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ماس ویکسینیشن سینٹر کے انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں