بلوچستان حکومت اور تاجران کے درمیان لاک ڈاؤن کے حوالے سےمشاورتی اجلاس 19 اپریل کو ہوگا

صوبائی حکومت اور تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے درمیان لاک ڈاؤن سے متعلق امور کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ اس ضمن تمام فیصلے حکومت اور تاجر تنظیموں کی باہمی مشاورت اور اتفاق راۓ سے کیۓ جائیں گے اور اس سلسلے میں آئیندہ مشاورتی اجلاس 19 اپریل کو ہو گا جسمیں کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیا جاۓ گا حکومت کی جانب سے وزیراعلئ کی نامزد مزاکراتی ٹیم جسمیں صوبائ وزیر میر سلیم کھوسہ ، اے این پی کے صوبائ صدر وپارلیمانی لیڈر رکن اسمبلی اصغر خان اچلزئ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئیٹہ جب کہ مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداراجلاس میں شریک تھے اجلاس میں مجموعی لاک ڈاؤن برقرار رکھنے تاہم شعبہ زراعت اور لائیو سٹاک سے منسلک کاروبار کو محدود پیمانے پر کھولنے سے اتفاق کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر تاجر تنظیموں کی مشاورت سے دکانوں میں کام کرنےوالے دیہاڑی دار مزدورں کو راشن فراہم کرینگے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جاۓ گا رکن صوبائ اسمبلی اصغر خان اچکزئ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت تاجر برادری کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا جائیزہ لیکر طریقہ کار وضع کریگی انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ کوروناوائرس ایک عالمی وبا ء ہے جسکا کوئ علاج ابھی تک نہیں ہے اور واحد حل احتیاطہ ہے ترقی یافتہ ممالک بھی مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جہاں کاروبار اور سماجی میل جول پر پابندی ہے انہوں کہا کہ ہمارا صحت کا نظام اتنا مستحکم نہیں کہ ہم کوئ رسک لے سکیں لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے اور ہم اپنے لوگوں کو کسی خطرے میں نہیں ڈال سکتے تاجر نمائندوں نے حکومتی ٹیم کے موقف سے اتفاق کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ اصغر خان اچکزئ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہو ۓ کہا کہ ہم جو بھی فیصلہ کرینگے وہ صوبے کے عوام اور تاجر برادری کی بہترین مفاد کو سامنے رکھ کر یں گے اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا مرکزی انجمن دکانداران بلوچستان کے جنرل سیکریٹری سید عبدالقیوم آغا سنئیر نائب صدرحضرت علی اچکزئ ڈپٹی جنرل سیکریٹری یسین مینگل اسلم ترین ٹکری عبدالحمید بنگلزئ ڈاکٹر ہارون شیر علی کا کڑ اور حاجی ظفر کا کڑ نے بھی شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں