ملک بھرمیں کورونا وائرس کا شکار بننے والے طبی عملے کے ارکان کی تعداد100 ہوگئی

اسلام آباد ِملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس کا شکار بننے والے طبی عملے کے ارکان کی تعداد100 ہوگئی۔کورونا وائرس کا شکار بننے والوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے دیگر ارکان شامل ہیں، پیر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سرجن میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 2 ڈاکٹر اور طبی عملے کے 4ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد 27 ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں 9 ڈاکٹرز اور7 نرسز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جنہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ڈاکٹروں کی مخالفت پر تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز غیر معینہ مدت تک دوبارہ بند کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں