عوامی نیشنل پارٹی کا صوبے میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پارٹی کی جانب سے تمام اضلاع میں تین روزہ سوگ کااعلان

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی شہیدملک عبیداللہ کاسی کے اندوہناک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت اسے انسانیت کے ماتھیپربدنماداغ قراردیتے ہوئے آج صوبہ بھرمیں تمام سیاسی جماعتوں اور انجمن تاجران کے نمائندوں سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل اور پارٹی کی جانب سے تمام اضلاع میں تین روزہ سوگ کااعلان کیاعوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اورکارکن گزشتہ سوسالوں سے اذیتوں شہادتوں اغواکاریوں سے نبردآزماہیاس سے پہلے پارٹی کیبزرگ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کو دن دیہاڑے کوی کوئٹہ شہر سیاغواکیاگیااوردوسال اغواکاروں کے پاس رہااس کے بعد پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کو اغواکیاگیا اورپانچ مہینے پارٹی کارکن خاندان اذیت سہتے رہے ان کی مسخ شدہ لاش تھمادی گئی ابھی اسد خان اچکزئی کے اغوااور شہادت سے پہنچنے والے دکھ دردکرب سے نکلے نہیں تھیکہ ملک عبید اللہ کاسی کا واقعہ پیش آیا بیان میں کہا گیا کہ پارٹی اسطر ح کیکٹھن تکلیف دہ صورتحال کاسامناکرتی آرہی ہے ریاست اورحکومت رعایاں کے جان ومال کیتحفظ کے ذمہ دارہے ان جیسے واقعات کا تدارک ان کے ذمے فرض ہیں بیان میں کہاگیا ہے کہ رکن مرکزی کمیٹی ملک عبیداللہ کاسی جنہیں 26جون کو شام کے وقت اپنے آبائی گاؤں کلی کتیر سے بندوق کی نوک پرنامعلوم اغواکرلے گئے وہ چالیس روزتک اغواکاروں کیچنگل میں رہے کل صبح پولیس نے ان کی لاش سرانان کیمپ کے قریب برآمد کرلی جن کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پروانشل سنڈیمن سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی قیادت کے علاؤہ پارٹی اورپی ایس ایف کے جوان کثیر تعداد میں موجود تھے مشتعل مظاہرین نے منان چوک عالمو چوک پرٹائرجلاکرہرقسم کی ٹریفک آمدورفت کیلئے بندکردی جنازے کے موقع پر شرکا سیاے این پی کے صوبائی صدرصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو پشتون خوا میپ کے رہنمارضامحمدرضاپیپلز پارٹی کے رہنمابسم اللہ خان کاکڑاے این پی کیصوبائی وزیرانجنئیر زمرک خان اچکزئی پشتون خوامیپ کے رہنماؤں خوشحال خان کاکڑیوسف خان کاکڑنیشنل لائرزفورم کے چئیر مین ارباب غلام ایڈوکیٹ ضلعی صدرجمال الدین رشتیاودیگرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں قبائلی عمائدین نے ملک عبید اللہ کاسی کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عبیداللہ ایک شریف النفس سفیدپوش شہری کاسی قبیلیکیمعززفردعوامی نیشنل پارٹی کیذمہ داررہنمااوررکن مرکزی کمیٹی تھے اغواجیسی ناسورکیخلاف حکومت ریاست نیفیصلہ کن اقدامات نہ اٹھائیتوان جیسے افسوس ناک واقعات کاتدارک ممکن نہیں رہیگامقررین نیکہا کہ اغواکاری قبضہ گیری ڈرگ مافیا کے خلاف ہماری سوسائٹی نے بھی مل کران مافیازکے خلاف آواز اٹھاناہوگااوران سے سوشل بائیکاٹ کرتے ہوئیانہیں قابل نفرت بناناہوگادریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کیرکن مرکزی کمیٹی 1958 کوکلی کتیرکچلاک میں پیداہوئیوہ زمانہ طالبعلمی سے پشتون قومی تحریک سے وابستہ ہوئے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کیپلیٹ فارم سیفعال کرداراداکرتیرہیانہوں کچلاک ہائی سکول سے میٹرک ڈگری کالج سیگریجویشن اوربعدازاں بلوچستان یونیورسٹی سیماسٹر کیاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے مختلف عہدوں پرفائز رہے ان کی شہادت کے اندوہناک دلخراش واقعے کیبرخلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں پرامن شٹرڈاؤن ہڑتال تمام سیاسی جماعتوں انجمن تاجران سے اس اندوہناک واقعیکے برخلاف حمایت کی اپیل کی ہے پارٹی اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کااعلان اورتمام ضلعی دفاترباچاخان مراکزپر پارٹی پرچم سرنگوں رہیگاملک عبیداللہ کاسی ملک عبیدالرحیم خان کاسی کے صاحبزادے ملک یونس کاسی ملک جہانگیرکاسی ملک امین اللہ کاسی ملک منیرکاسی کے بڑیبھائی سیاسی رہنمااورنگزیب کاسی کے چچازاد بھائی ملک سنگین کاسی ملک سکانڑخان کاسی ملک دینار خان کاسی کے والد تھے انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاجس میں ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی فاتحہ خوانی کلی کتیر میں ملک عبید اللہ کاسی کے رہائش گاہ پر ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں