12سال بعد پروازوں کا افتتاح صوبائی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، بشریٰ رند
کوئٹہ: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن PIA کوئٹہ سے پشاور کے لئے بارہ سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔ پروازوں کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک تقریب میں فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رندکا کہنا تھا کہ 12سال کے بعد قومی ایرلائن PIA کا کوئٹہ سے پشاور پروازوں کا دوبارہ آغاز وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پشاور پروازوں کے آغاز سے نہ صرف دونوں صوبوں کے درمیان عوام لو سفری سہولیات کی فراہمی بلکہ کاروباری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے۔ افتتاح کے موقع پر جی ایم پی آئی اے بلال نے بتایا کہ ابتدا میں کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ ہفتہ میں دو پروازیں جمعہ اور منگل کو ہونگی۔ افتتاحی تقریب میں جی ایم پی آئی اے بلوچستان بلال افضل،پی ایس ایم لودھی محمد،سی ایس او اے ایس اف منصف گل،ٹرمینل مینیجر سول ایوی ایشن صہیب احمد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


