پیپلز پارٹی کا 8اگست کو پاور شو دیکھانے کا فیصلہ، اہم رہنماؤں کا پی پی میں شمولیت کا امکان
کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی 8 اگست کو کوئٹہ میں بڑا پاور شو کرنے جارہی ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اراکین اسمبلی سینیٹرز اور صوبے کے اہم قبائلی وسیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے جلسے کے حوالے سے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جلسہ عام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین شریک ہونگے شمولیتی جلسہ سابق صدر پی پی پی بلوچستان میر علی مدد جتک کے رہائش گاہ میں منعقدہ ہوگا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہونے کیلئے متحرک ہوگئی جس کیلئے صوبے کے اہم سیاسی وقبائلی عمائدین سے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے صاحبزادے، سابق وفاقی وزیر (ر) جنرل عبدلقادر بلوچ اور سردار چنگیز خان ساسولی سینکڑوں ساتھیوں سمیت 8اگست کو باقائدہ پیپلز پارٹی میں اعلان کر ینگے پاکستان پیپلزپارٹی کاکوئٹہ میں جلسہ عام کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہے جبکہ کوئٹہ میں جلسہ عام سے چیئرمین بلاول بھٹو زردار، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرینگے واضح رہے کہ صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی ان شخصیتوں سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں اور انہیں دعوت دی پارٹی میں اور شمولیتی پینڈال سابق صدر پی پی پی حاجی علی مدد جتک کے ہاں ہوگا وہیں جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے پیپلزپارٹی کے مرکزی قیادت کی پروٹوکول پر مامور سیکورٹی اہلکار جلسے سے ایک روز قبل کوئٹہ پہنچے گی۔


