ژوب، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ژوب(انتخاب نیوز)ژوب، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ژوب کے علاقے ڈی آئی خان روڈ دہانہ سر کے مقام پر ٹرک کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے پو لیس نے لا ش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جا ری ہے۔ ادھر ٹریفک کے ایک دوسرے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سروبی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ جا نے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جا ر ی ہے۔
Load/Hide Comments


