ٹوکیو، ٹرین میں چاقو سے حملے میں 10 افراد زخمی،مشتبہ شخص گرفتار
ٹوکیو :جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔جاپانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر کے مغربی حصے میں پیش آیا،چاقو حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے کے شبہہ میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔
Load/Hide Comments


