پاکستان میں کورونا مریض5782، اموات 100

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 782 ہو گئی، جبکہ اس وائرس سے اموات کی تعداد 100 ہو چکی ہےملک میں 4 ہزار 310 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 372 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 826 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 24 ہو گئیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 518 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 35 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے 800 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس سے کُل اموات 35 ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 231 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 233 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 131 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 43 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار157 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ان 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 342 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک 69 ہزار 928 افراد کے کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں