چمن، شہر میں چوروں کا راج، ایک ہی رات میں پانچ گھروں کا صفایا

چمن؛چمن شہرمیں کئی علاقوں میں مسلح چوروں کا راج، چاروں نے ایک ہی رات میں پانچ گھروں کا صفایاکردیا،محلہ حاجی اکبر بائی پاس میں ایک ہی رات میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی وارداتیں کرکے نقدی،زیورات اوردیگر قیمتی سامان لے اڑے،کالج روڈ پر ڈاکوؤں نے گاڑی کے مالک کو سر پر بھاری اوزار سے مار کر بے ہوش کردیا آس پاس لوگوں کی مداخلت سے چور بھاگ گئے اور گاڑی کو چھوڑدیا زخمی کو ہسپتال ریفرکردیاگیا جبکہ کالج روڈ پر ایک اور واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر راہگیروں کو لوٹ لیا اور کامیاب کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ انتظامیہ کا دعویٰ ہیں کہ لیویز نفری کم ہے اور اس کے تعداد بڑھایاجائے اسی طرح محلہ حاجی اکبر کے مکینوں نے آئی این پی کے نمائندہ جعفرخان کو بتایاکہ لیویز فورس ایف آئی آر کٹوانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور ایف آئی آر اور ابتدائی رپورٹ کرنے سے کترارہی ہے ضلعی انتظامیہ تاحال خاموش ہے اور ابھی تک چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے سے مکمل قاصرہے جبکہ کالج روڈپر ڈکیتی کے خلاف جماعت اسلامی کے رہنماء قاری عطاء اللہ مسلم نے کئی گھنٹے روڈ کو بلاک رکھا اور مطالبہ کیاکہ چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ اپنے وسائل بروئے کارلائے تاکہ حالات کو قابو کیاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں