ایران سے مکران کو بجلی کی فراہمی ایک مارتبہ پھر تعطل کا شکار،کیسکو
کوئٹہ:08اگست 2021کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق اتوارکے روز ایران سے مکران کے علاقوں کو فراہم کی جانے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی میں ایک مرتبہ پھرتعطل کامسئلہ درپیش آیا۔ جس کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع تربت،گوادراورپنجگورکے علاقوں کوبجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔بجلی کی فراہمی میں تعطل بڑھنے سے کیسکوانتظامیہ اور مکران کے متعلقہ صارفین کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔ایران سے بجلی کی فراہمی کے بعدصورتحال معمول پر آجائے گی جس کے بعد مذکورہ متاثرہ علاقوں کو پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کردی جائے گی۔تاہم کیسکو اس دوران بجلی کی بندش پرزحمت کیلئے مکران کے صارفین سے معذرت خواہ ہے۔
Load/Hide Comments


