وڈھ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،خواتین سمیت 8افراد زخمی

خضدار(نمائندہ انتخاب) کویٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق۔وڈھ بدرنگ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی النثار کوچ نے چنگچی رکشہ کو کچل ڈالا ۔ خواتین بچوں سمیت 8 افراد زخمی اور ایک شخص محمد اسحاق والد خمیسہ خان موقع پر جاں بحق۔پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔ شدید زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں