واٹر سپلائی کی تنصیب اور دیگر اقدامات پر سمجھوتہ قبول نہیں، ضیاء لانگو

کوئٹہ:واٹرسپلائی اسکیمات کی جلداوربہترتکمیل کے لیے کسی قسم کی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کی ہدایت پر قلات کے تمام واٹرسپلائی اسکیمات کامعائنہ کریں گے ان خیالات کااظہار پروٹوکول آفسیر ہوم منسٹر انجینئر ریاض بلوچ، ایس ڈی او پی ایچ ای خالق آباد رمضان لانگو، جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بابر ودیگر نے خالق آبادکے مختلف واٹرسپلائی اسکیمات کامعائنہ کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال عالیانی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے فلاح وبہبود کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کے قیادت قلات بھرمیں تمام دیہاتوں میں پینے کی پانی کی سہولت کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ واٹرسپلائی اسکیمات کے تنصیب اوردیگر اقدامات پر کسی قسم کی سمجھوتہ قبول نہیں ہماری کوشش ہے کہ عوامی فنڈز بہتر جگہوں اورمناسب وقت میں مکمل ہواورعوام جلدسے جلدان سے مستفید ہوسکے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان کی کوشش ہے کہ جلدسے جلد واٹرسپلائی اسکیمات مکمل ہواورقلات بھرمیں عوام کو پینے کی پانی ان کی دہلیزپر میسرہوسکے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگوکی ترقیاتی اقدمات لائق تحسین ہے لانگو برادران کے ترقیاتی کاموں کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں