چمن پاک افغان بارڈر ساتویں روز بھی نہ کھل سکا
چمن:چمن پاک افغان بارڈر آج 7 روز بھی نہ کھول سکا سرحد کے اس پار سینکڑوں افغان مسافر پھنس رہ گئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کی جانب سے پاک افغان بارڈر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا رہنے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اعلان کیا دوسرے روز جب سینکڑوں افغان مسافر بارڈر پہنچے تو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے مسافروں کو بتایا کہ ہماری جانب سے سرحد کھولا ہے جبکہ افغان طالبان نے بارڈر بند کر رکھا ہے ہم بھی چاہتے ہیں یہ تمام مسافر خیریت سے گھر پہنچ جائے پھنسے ہوئے مسافروں میں بچے عورتوں اور بوڑھے شامل ان کے علاوہ بیمار افراد کی بھی بڑی تعداد راستہ کھولنے کے منتظر ہیں جبکہ دوسری جانب ایک افغانی شہر جو کہ بیمار تھے 7 دن سے گھر جانے کے انتظار میں گزشتہ روز نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے مرنے والے شخص کے لواحقین اور لغڑی اتحاد کے رہنماں نے لاش ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ ان 7 دنوں میں 8 افراد جو بیمار تھے یہی مر چکے ہیں جن میں عورتیں بھی شامل ہے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کے جنازے کو سرحد پار کرنے کیلئے ذمہ داران سے بات کریں دن بھر احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل سے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل لاش کے ساتھ ساتھ پاک افغان بارڈر زیرو پوائنٹ پہنچ گئے اور جنازہ کو عزت کے ساتھ افغانستان میں داخل کروا دیا جس پر جانبحق کے لواحقین اور احتجاج میں شامل افراد نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو سراہاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا پاک افغان بارڈر کے بندش کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر ایک خط جاری کیا گیا جس میں کل بروز جمعہ کو پاک افغان بارڈر کھولنے کا اور ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا کہا ہے۔


