حوثی ملیشیا یمنی بچوں کو جنگ میں فرنٹ لائن پر بھیجنے کی مرتکب قرار
صنعاء :برطانوی اخبار نے کہاہے کہ حوثیوں کے ہاتھوں جنگ کیلیے بھرتی کیے گئے کم عمر بچوں کو لڑائی کے لیے اگلے مورچوں پر دھکیلا جا رہا ہے۔ امن مذاکرات جاری ہیں اور جنگ بندی کی امید کی جا رہی ہے لیکن امریکامیں حکومت کی تبدیلی نیتوازن تبدیل کردیا ہے۔برطانوی اخبار نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم یمنی شدہ حکومت کے خلاف جنگ میں حوثی ملیشیا کے بچوں کے استحصال کی ہولناک تفصیلات کا انکشاف کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امن مذاکرات کے خاتمے کے بعد لڑائیوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی بچوں کو اگلے مورچوں پر بھیجنے اور فرنٹ لائن پرانہیں لڑائی میں شامل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے گذشتہ مارچ میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا مگر حوثی ملیشیا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی امن پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔
Load/Hide Comments


