لاک ڈاؤن میں مساجد بند نہیں ہونگے، نماز تراویح و اعتکاف جاری رہے گا: مفتی منیب

رمضان المباک کے دوران مساجد میں نماز تراویح اور اعتکاف کا سلسلہ جاری رہے گا: مفتی منیب الرحمان اور دیگر علماکی پریس کانفرنسوفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی ہے تاہم چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، نماز تراویح و اعتکاف جاری رہے گا۔کراچی پریس کلب میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے پریس کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان بھی موجود تھے۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ دارالعلوم کراچی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کا اجلاس ہوا، کورونا وائرس کا پھیلاؤ نسل انسانی کے لیے ایک آزمائش ہے اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر ہیں، ان پر عمل کرنا ہے، ایک مسلمان کے لیے رمضان میں باجماعت نماز ضروری ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں