بھارتی اداکارائوں کے نئے گھر کی قیمتیں غیر معمولی

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی اور دیشا پٹانی نے ممبئی میں ایک ہی پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس بک کرائے ہیں جن کی قیمتیں بھی غیر معمولی ہیں۔
دونوں بھارتی اداکاراؤں نے ممبئی میں سمندر کا نظارہ پیش کرنے والے ایک نئے پروجیکٹ میں منفرد اپارٹمنٹس بک کرائے ہیں جہاں آؤٹ ڈور فٹنس اسٹیشن، بچوں کے کھیلنے کیلئے مصنوعی پہاڑ، مِنی سینما اور اسٹار گیزنگ ڈیک سمیت دیگر کئی سہولت شامل ہیں۔
اپارٹمنٹ دستاویزات کے مطابق 22 ویں منزل پر واقع رانی مکھرجی کا فلیٹ 3545 مربع فٹ پر مشتمل ہے جس کی اسٹیمپ ڈیوٹی 31 لاکھ بھارتی روپے ادا کی گئی ہے۔
دوسری جانب دیشا پٹانی نے 16ویں منزل پر فلیٹ بک کرایا ہے جس کا سائز ایک ہزار 118 مربع فٹ ہے اور انہوں نے 17 لاکھ 85 ہزار روپے ڈیوٹی بھی ادا کی ہے۔
اداکارہ رانی مکھرجی نے رواں سال 15 جولائی کو اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 7 کروڑ 12 لاکھ (تقریباً 15 کروڑ پاکستانی روپے) ہے اور دیشا پٹانی نے ایک دن کے وقفے یعنی رواں برس کے 16 جولائی کو 5 کروڑ 95 لاکھ (14 کروڑ پاکستانی روپے) میں فلیٹ بک کرایا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ رانی مکھرجی کو آخری مرتبہ ’مردانی 2‘ فلم میں دیکھا گیا تھا جبکہ دیشا پٹانی کو سلمان خان کے ہمراہ ’رادھے‘ فلم میں دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں