ترکی کرونا جیلوں میں داخل، تین سزا یافتہ قیدی ہلاک

انقرہ،ترکی میں کرونا کی وبا جیلوں میں پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی ایک جیل میں تین سزا یافتہ قیدی کرونا سے ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے وزیر انصاف عبدالحمید گل نے بتایا کہ کرونا کی وبا جیلوں تک پہنچ گئی ہے اور متعدد قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترک وزیر انصاف نے کہا کہ ترکی کی پانچ جیلوں میں 17 قیدی اس وبا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے تین اسپتالوں میں دوران علاج فوت ہوگئے۔ترکی میں قیدیوں کی سزا کی مدت پوری ہونے کے قریب انہیں کھلی جیلوں میں لے جایا جاتا ہے جہاں سے انہیں رہا کیا جاتا ہے۔ترک وزیر انصاف نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونیوالے 13 قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایک قیدی کو آئی سی یو منتقل کیاگیا ہے۔ وہ پہلے ہی مختلف بیماریوں کا شکار ہے۔ترک وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا سے اب تک 57 ہزار افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں 1200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ترکی کی جیلوں میں کرونا کے وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں کیونکہ اس وقت ترکی کی جیلوں میں 90 ہزار افراد قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں