کوئٹہ، میٹرو پولیٹن کے عملے پر فائرنگ

کوئٹہ:میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پرفائرنگ کا واقعہ ملینیم مال کے قریب پیش آیا جہاں پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ صفائی کرنے میں مصروف تھے فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سیکورٹی فورسز اور ہولیس کی بھاری نفری جائع وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں