شمالی کوریا کی جانب سے سمندر میں ایک اور میزئل تجربہ

پیانگ یانگ،شمالی کوریا نے اپنی مشرقی ساحلی پٹی سے متصل سمندر میں کروز میزائلوں کا ایک تازہ تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی حکام نے کہاکہ یہ میزائل مبینہ طور پر صوبہ کنگون میں کسی مقام سے داغے گئے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ درمیانے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائلوں کا تجربہ تھا۔ جنوبی کوریاکے حکام کے مطابق صورتحال کا باریکی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیونگ یانگ پر ایٹمی تجربات اور کروز میزائلوں کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اس کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں