بلوچستان میں کورونا وائرس س ایک اور مریض جاں بحق، 25نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کا مزیدایک مریض انتقا ل کرگیاجبکہ صوبے میں 25افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق اتوارکو بلوچستان میں 512افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں گوادر میں 8،کوئٹہ میں 7،خضدار،سبی میں 3،3،تفتان میں 2،نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں ایک ایک شخض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد30652ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے79مریض صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد29600 ہوگئی ہے۔صوبے کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کرگیا جسکے بعد ابتک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد335ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد717 ہے جبکہ صوبے کے ہسپتالوں میں 7کورونا وائرس کے مریض ہائی فلو آکسیجن اور5لو فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں، صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 4.88فیصد رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں