ملازمین پر زیادتی کسی صورت قبول نہیں کرینگے، لیبر فیڈریشن بلوچستان
ڈیرہ مراد جما لی:پٹ فیڈرکینال میں سیاسی مداخلت،ملازمین کے تبادلوں اورانتقامی کاروائیوں کیخلاف ایریگشین ایپملائیز ایسوسی ایشن و متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر علی بخش جمالی کی کال پرتمام ملازمین نے احتجاج کے طورپرپٹ فیڈر کینال اورایریگشن آفس میں کام چھوڑ ہڑتال کیا جبکہ ایریگشین ایپملائز ایسو سی ایشن کے زونل چیئر مین سید ظہیرشاہ اور مٹھل خان بھنگرنے ایریگیشن آفس سمیت دیگر کینالز ریگولیٹری کا دورہ کر کے ہڑتال کا جائزہ لیا اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن میں سیا سی مداخلت،زمینداروں اور کاشتکاروں کی جانب سے بلا وجہ ملازمین کی تذلیل کے خلاف ہم سراپا احتجاج ہیں محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کی نا اہلی کے باعث محکمہ کے ملازمین کی عزت نفس محفوظ نہیں ہے اور چھوٹے ملازمین کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں کسی بھی صورت میں ملازمین کے ساتھ ذیادتی اور نا انصافی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ آفیسر ان اورمحکمہ میں سیاسی مداخلت کے سبب ملازمین ایریگیشن کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہو رہی ہے ہم اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں مگر ایریگیشن سسٹم کو تباہ کرنے میں محکمہ کے آفیسران کی نا اہلی شامل ہے جوکہ سیاستدانوں کے آلہ کار بن کر ان کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی تکمیل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کر لیئے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا کسی بھی صورت میں ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔


