کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ:ماڈل کسٹمر کلکٹریٹ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمدکرلیا۔گزشتہ روز ماڈل کلکٹریٹ کسٹم بلوچستان کی جانب سے نوشکی اور شیخ واصل کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں قبضے میں لیے گئے غیر ملکی سامان میں امریکن بادام چائینز نمک غیر ملکی ٹائرز شامل ہیں کیڑے مکوڑے مچھر مارنے والی دوائی کیمیکل کمبل صابن اور دیگر سامان گاڑیوں سمیت قبضے میں لے لیا نوشکی سے کوئٹہ آنے والی ایک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں 442 بیگز امریکن بادام کے بیگ پائے گئے گاڑی سے 272 بیگز چائنز نمک 93 غیر ملکی ٹائرز مچھر کیڑے مکوڑے مارنے والی ادویات کیمیکل برآمدکرلیا،ایک دوسری کارروائی میں ایک گاڑی سے غیر ملکی کمبل صابن باڈی اسپرے اور دیگر غیر ملکی سامان گاڑی سمیت قبضے میں لے لیاچیف کلکٹر کسٹم گل رحمان کے مطابق کسٹم کا عملہ غیر ملکی سامان کی سمگلنگ روکنے کے لئے سرگرم عمل ہے،کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود صوبہ بھر میں تواتر کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا کر قانونی تجارت کو فروغ دیا جائے صوبے سے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں