پنجاب کے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کلسے کھل جائیں گے

لاہور،پنجاب حکومت نے سرکاری محکمیکل(بدھ)15 اپریل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ آج بروز بدھ سے کھل جائیں گے۔ سرکاری ملازمین کو معمول کے مطابق آفس آنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مراسلے کے مطابق سول سیکرٹریٹ، محکمہ سکولز، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ لیبر سمیت تمام سرکاری محکمیکل بدھ سے کھلیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ماندہ سٹاف پہلے سے جاری شدہ ہدایات کے مطابق آن لائن فرائض سر انجام دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں