دالبندین، ٹریفک حادثے میں ٹرالر ڈرائیور جاں بحق، دو افراد شدید زخمی
دالبندین:دالبندین کے قریب چھتر کے مقام پر آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ پک اپ میں سور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ پک اپ اور ٹرالر کے درمیا ن تصادم کے باعث پیش آیا شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جان بحق شخص کا نام مہر اللہ بتایا جاتا ہے اور زخمیوں میں محمد رمضان اور محمد یحی شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے
Load/Hide Comments


