نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا
لاہور: افغانستان کی حالیہ صورتحال میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔کیوی ٹیم پیر کو آکلینڈ سے روانہ ہونے کے بعد بنگلادیش پہنچے گی جہاں سیریز مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستان کا رخ کرنا ہوگا،مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کا غلبہ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کرکٹرز دورۂ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جا رہے ہیں، موجودہ حالات میں ہم کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔
Load/Hide Comments


