ترک صدر پر افغانستان سے فوج واپس بلانے کے لیے سخت دباؤ
کابل:افغانستان میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور دارالحکومت کابل سمیت ملک کے بیشتر علاقے پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ترکی میں عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے صدر ایردوآن سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ افغانستان میں موجود ترک فوج کو فورا واپس بلائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی خیر پارٹی کی سربراہ میرل اکشنر نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ترک فوجیوں کو افغانستان میں رکھنا چاہتے ہیں۔بھائی کیا آپ افغانستان میں رہیں گے تاکہ ہمارے فوجی وہاں ٹھہر سکیں؟ بکواس بند کرو اور ہمارے فوجیوں کو اس دلدل سے فورا نکال لو
Load/Hide Comments


