پنجشیر میں طالبان کیخلاف مزاحمتی تحریک جڑ پکڑ رہی ہے، روس

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت کی تحریک جڑ پکڑ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے ماسکو میں لیبیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان صوبے پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمت شروع ہورہی ہے جس کی قیادت افغان نائب صدر امر اللہ صالح اور معروف طالبان مخالف جنگجو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کررہے ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’طالبان کا ملک کے ہر حصے پر کنٹرول نہیں ہے، یہ رپورٹس ہیں کہ پنجشیر میں افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح اور احمد مسعود کی مزاحمت زور پکڑ رہی ہے‘۔لارووف نے مطالبہ کیا کہ اس موقع پر افغانستان میں جامع مذاکرات ہونے چاہئیں جن میں افغانستان کی تمام سیاسی قوتوں کی نمائندگی ہو اور اور ان ہی کی نمائندہ حکومت قائم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں