ہرنائی، بھتہ خوری کا بازار گرم، انتظامیہ خاموش
ہرنائی؛بلوچستان عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے رہنماء نورسطان ملازئی نے گزشتہ دنوں چند بھتہ خور دکاندار ایک جعلی فیس بک صحافی جن کا بھتہ بند ہونے کے بعد بلیک میلنگ پر اترآئے ہے موجودہ چیف آفیسر ہرنائی عبدالقیوم انتہائی ایماندار فرض شناس اور شریف النفس آفیسر ہے اور موصوف نے چارج سنبھالنے کے بعد انتہائی مختصر مدت میں ہرنائی شہر محلوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کرکے شہر اور محلوں سے کئی ٹن کچرہ ٹھکانے لگایا گیا گزشتہ دنوں مونسپل کمیٹی کے خلاف چند بھتہ خور دکانداروں نے مونسپل کمیٹی آفس کے خلاف جو ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پرجاری کیا ہے اس ویڈیو میں میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ وہ ویڈیو صرف اور صرف بلیک میلنگ کیلئے بنایا گیا کیونکہ پہلے مذکورہ بھتہ خور گروپ جوکہ سابق چیف مونسپل کمیٹی ہرنائی کے زرخرید ملازم تھے اور اب وہ بھتہ خوری کے آدھی ہوچکے ہے اور موجودہ چیف آفیسر سے بھی بھتہ مانگنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن ان پر واضح کرنا چاہتے کہ جتنا بھی بیلک میلنگ واویلا کرے ان بھتہ خور گروپ کو بھتہ نہیں ملے گا نورسطان ملازئی کا کہنا ہے کہ سابق چیف آفیسر نے ہرنائی مونسپل کمیٹی میں جتنا کرپشن کیا ہے اس کا کوئی حساب نہیں ہے اور اس کرپشن میں یہ بھتہ خور دکاندار گروپ اور دیگر شامل ہے جس کا تمام ریکارڈ ہمارے ساتھ موجود ہے انہوں نے کہاکہ چیف آفیسر کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔نیز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ۔کمشنر سبی ڈویژن سبی اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی ان بھتہ خور گروپ کے منفی ہتکھنڈوں پر کان نہ دھریں بلکہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔اسکے علاوہ مذکورہ تمام تر بلیک میلنگ گزشتہ چیف آفیسر کے ملی بھگت سے اس کے اشاروں پر ہورہی ہے۔


