شہاز شریف سے جمال شاہ کاکڑ کی ملاقات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

کوئٹہ/لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑکی مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی،میاں شہباز شریف کا ان قریب صوبے کا دورہ کرنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑنے ہفتہ کو لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں جمال شاہ کاکڑ نے میاں شہباز شریف کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں سیاسی و قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد پارٹی میں شمولیت کرنے کے لئے تیار ہے صوبے کی عوام نے مسلم لیگ (ن) کے موقف اور بیانیے کی بھر پور انداز میں تائید کی ہے اور عوام پارٹی کے ساتھ ہے اس موقع پر انہوں نے میاں شہباز شریف کو بلوچستان کا دور ے کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے پارٹی صوبے اور مرکز میں سرخرو ہوگی اور عوامی طاقت سے حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے جلد ہی صوبے کا دورہ کر کے سیاسی اور قبائلی زعماء سے ملاقاتیں کرونگاملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں