آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ میں شرکت

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن کاشف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات گچک بلوچستان میں شہید ہونیوالے کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شر کت کیراولپنڈی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں شہید کیپٹن کاشف کے عزیز و اقارب سمیت دیگر لوگ شریک ہوئے شہید کیپٹن کاشف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں