قلات، پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کلی گوم کے مکینوں کی ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
قلات: قلات میں کلی گوم کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ کلی گو م کا واٹر سپلائی گڑشتہ کئی مہینوں سے خراب ہے اور علاقہ مکین پانی کے حصول کے لئے سر گرداں ہوگئے ہیں محکمہ پی ایچ ای کو کئی بار درخواست دینے کے باجود مسئلہ جوں کا توں ہیں اس موقع پر مظاہرین محکمہ پی ایچ ای کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی مظاہرین کی قیادت سابق ایس ایچ او محمد علی زہری نے کی ڈیٹی کمشنرسلطانی احمدبگٹی کے نوٹس اور یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔
Load/Hide Comments


