قلات، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا مشترکہ اجلاس

قلات:گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلعی کابینہ و تحصیل کابینوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر جی ٹی اے بی رشید احمد مینگل منعقد ہوا، اجلاس میں اعزازی مہمان جی ٹی اے بلوچستان کے صوبائی آڈیٹر جنرل حاجی رشید بلوچ جبکہ ضلعی چیئرمین حاجی عنایت اللہ لانگو، ضلعی جنرل سیکرٹری غلام مصطفی مغل، سینئر نائب صدر مشتاق احمد، نائب صدر غلام فاروق مینگل، جونیئر نائب صدر علی احمد قمبرانی، وائس چیئرمین محمد آصف بابئی، آرگنائزر محمد گل لانگو، ڈپٹی آرگنائزر عبدالصمد، فنانس سیکرٹری محمد اسحاق لہڑی، پریس سیکرٹری فیض محمد نیچاری، تحصیل صدر حاجی اللہ بخش لہڑی، تحصیل جنرل سیکرٹری عزیز لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حیدر خان سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی مسائل اساتذہ کے مسائل سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث آئے۔ قلات اور خالق آباد منگچر کے تمام میل و فیمیل سکولوں کے دورے، سالانہ چندہ وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ڈی ای او کی جانب سے اساتذہ کرام کے جائز کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ غیر مناسب روییکی مذمت کی گئی، اجلاس میں اساتذہ کرام کے جی پی سلپ و دیگر اے جی آفس کے کاموں کیلئے یونین عہدیداروں سے دو اساتذہ کرام کو ذمہ داری سونپی گئی۔ ایس ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی آرڈرز میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت انکے جلد تعیناتی آرڈرز جاری کرے۔اجلاس میں قلات ٹاون اور دیہی علاقوں کے سکولوں کے دورے کے حوالے سے 28اگست کو جی ٹی اے بی کے ضلع اور قلات تحصیل کے کابینوں کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ جس میں یونین کے ساتھ ضلعی آفیسران تعلیم کے غیر مناسب رویے اور انکی جانب سے یونین کو اعتماد میں نہ لینے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں