کرپشن کسی بھی شکل میں ہومعاشرے میں ایک ناسور کی مانند ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان اور قومی احتساب بیورو(نیب)بلوچستان کے مشترکہ تعاون و اشتراک عمل سے کرپشن کے خلاف استعداد بدعنوانی کی مناسبت سے ایک آگائی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جسکی قیادت جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر محمد رازق میمن نے کی۔ آگائی واک جامعہ کے ایڈمن بلاک سے سے شروع ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے جامعہ کے آئی ایم ایس نیو بلاک پر اختتام پذیر ہوا۔ جس میں اساتذہ طلباء و طالبات سمیت نیب کے افیسران اور مختلف مکتب فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اٹھارکھے تھے۔ جس پر کرپشن کے خلاف نعریں درج تھیں۔ اور اس بابت ایک سیمینار آئی ایم ایس ہال کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کسی بھی شکل میں ہومعاشرے میں ایک ناسور کی مانند ہے۔ جامعہ بلوچستان ہر برس نیب کے ساتھ مشترکہ طور پر کرپشن کے خلاف شعور و آگائی کو فروغ دینے اور اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ کیونکہ طلبہ اسی قوم کے مستقبل ہیں۔ اور وہ اپنے مختلف علاقوں اور گھروں تک اس پیغام کو پہنچائیں اور شعور و آگائی کو فروغ دے کراپنے مستقبل کو روشن اور ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام اور ہمارے نبی محمد ﷺکے تعلیمات کامیابی کی ضامن ہیں۔ بدعنوانی کو معاشرے کی تبائی، انسان کی زندگی کی بربادی اور ہر شکل میں سختی سے منع کیا گیا ہے۔کیونکہ انسان جو عمل کرے گااسے اسی طرح کا بدلہ ملے گا۔ اور جامعہ اعلیٰ تعلیم کے حصول، طلبہ کی بہتر زہن سازی اور معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔سیمینار سے پا کستان نیشنل اکاؤنبیلیٹی بیرو(نیب) کے ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے۔ جو کسی بھی ملک اور ادارے کو دیمک کی طرح کوکھلا کرتی ہے۔ نیب پاکستان صوبوں اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں سرف کررہی ہے۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف شعور و آگائی کو پورے صوبے میں پروان چڑھائیں کیونکہ معاشرے اور ممالک کی ترقی و کامیابی میں تعلیمی اداروں کا اہم کردار رہا ہے۔ اور مستقبل میں بھی نیب بلوچستان جامعہ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طور پر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کو پروان چڑھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں