قلات، محراب پندرانی کے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی
قلات:یتیم معصوم شہید محراب خان پندرانی کے قتل کے خلاف قلات میں چیف آف پندرانی سردار عزت خان پندرانی کی قیادت میں جتک نیچاری پندرانی قومی اتحاد کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بیس روز تک ملوث ملزمان گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج میں وسعت لائیں گے، تفصیلات کیمطابق ریلی قومی شاہراہ مڈوے سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بازار میں شہید نواب نوروز خان چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی۔ ریلی کے شرکا بینرز پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے۔ جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ ریلی میں معصوم کے قاتلوں کو گرفتار کرو، شہید کو انصاف دو، واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف جذباتی نعرے بھی لگائے گئے، ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف پندرانی سردار عزت خان پندرانی، سردار زادہ میر جہانزیب جتک، سردار زادہ نعیم جان دہوار، میر عبدالخالق پندرانی، کامریڈ وحید بلوچ، چیئرمین عبدالواحد پندرانی، مولوی مولا بخش پندرانی، کامریڈ علی اکبر دہوار، مولوی منیر احمد نیچاری، مولانا حسن سعیدی، رئیس خان محمد جتک، حافظ عطا الرسول و دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ سردار زادہ میر سیف اللہ پندرانی، میر منیر احمد پندرانی، حاجی محمد حسین پندرانی، کامریڈ سراج پندرانی، ٹکری غلام سرور پندرانی، وڈیرہ علی حسن پندرانی، میر نوروز خان پندرانی، لعل جان پندرانی، میر ریاض احمد پندرانی، میر ثنا اللہ پندرانی، شعیب احمد نیچاری، قلات نوجوان اتحاد کے وقار بلوچ سمیت دیگر قبائلی عمائدین و معتبرین سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت با اثر شخصیت کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے معصوم محراب پندرانی کی شہادت اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ معصوم بچے پر بہیمانہ تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ آج پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے جب تک معصوم محراب پندرانی کو انصاف نہیں ملتا ہم چین سے بیٹھیں گے۔ میڈیا کی خاموشی قابل مذمت ہے اگر یہ واقعہ سندھ کراچی یا پنجاب میں پیش آتا یا کوئی بڑے گھرانے سے اسکا تعلق ہوتا تو میڈیا اسکو بڑا چڑھا کر پیش کرتا مگر افسوس کہ محراب کا تعلق ایک غریب مزدور گھرانے سے ہیں اور وہ ایک یتیم ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں قبائل کو دست و گریبان نہیں کرنا چاہتے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچاکر معصوم کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ظلم کے خلاف سب متحد ہیں جہاں پر بھی کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی ہم آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ہم 20 دن کی مہلت دیتے ہیکہ ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور اس با اثر شخص کے کوچز کو سڑکوں پر چلنے نہیں دینگے اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر معصوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ آخر میں شرکا پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


