سوراب، کالا یرقان پھر تیزی سے سر اٹھانے لگا، 11کیسز رپورٹ
سوراب:ڈسٹرکٹ سوراب میں کالا یرقان ایک بار پھر تیزی سر اٹھانے لگا،11افراد کے کیسز مثبت،حکومت بلوچستان سے ہنگامی طور پر اسکریننگ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیپروسی بلائنڈنس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت و حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب میں دو روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں 63مریضوں کے ٹیسٹ میں سے 11کے کالا یرقان کے کیسز مثبت نکلے، اس سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا جبکہ اس سے مقامی لوگوں میں ایک خوف تاری ہوگئی ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب کے ایم ایس ڈاکٹر ثنااللہ ریکی آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سوراب میں کالا یرقان کی کیسسز میں کافی تیزی دیکھنے کو مل رہے ہیں اگر مزید اس کو ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول نہیں کیا گیا تو ڈسٹرکٹ کے ہر 10میں سے 3لوگ کالا یرقان کے شکار ہونگے اور اس سے اب بھی کافی لوگ ذہنی طور پریشان ہونے لگے ہیں حکومت بلوچستان و محکمہ صحت ڈسٹرکٹ سوراب میں مکمل ہنگامی طور پر ایک اسکریننگ شروع کریں کریں تاکہ پتا چلے کہ یہ مرض کہاں سے پھیل رہا ہے اور کتنا پھیل چکا ہیں مزید انہوں نے کہا کہ بہت جلد حکومت بلوچستان و محکمہ صحت کالا یرقان جیسے خطرناک مرض کو کنٹرول کرکے سوراب کے عوام کے ساتھ آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو ایک خوشحال زندگی فراہم کریں گے۔


