زیارت،منگی ڈیم کے علاقے میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ 3اہلکار جاں بحق،3زخمی

زیارت(انتخاب نیوز)زیارت میں منگی ڈیم کے علاقے میں لیویز فورس کی گاڈی پر بم حملہ 3 جوان بشمول رسالدار میجر زمان جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے میں 3اہلکار زخمی ہوئے۔جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں رسالدار میجر میر زمان۔ نائب رسالدار مدثر۔ زین اللہ سپاہی شامل ہے جبکہ 3 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔بلوچستان میں سیکورٹی فورسیز پر یہ اج دوسرا حملہ ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مانگی ڈیم پر کام کرنے والے چار مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا ان افراد کو چھڑانے کیلیے لیویز پارٹی جارہی تھی کہ راستے میں لینڈ مائن پر انکی گاڈی چھڑ گئی علاقے میں مزید سیکورٹی فورسیز روانہ کردی گئ ہےڈپٹی کمشنر زیارت لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ ‏بلوچستان کے ضلع زیارت میں مانگی ڈیم کے قریب نامعلوم شدت پسندوں نے چار مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ۔ دو کو بعد میں چھوڑ دیا ۔
جائے وقوعہ کی طرف جانے والی لیویز کی ٹیم پر بم حملہ ،میجر رسالدار محمد زمان سمیت تین اہلکار جاں بحق، تین زخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں