عمران خان قوم کو مسنگ پرسن کی بازیابی باہر بیٹھے بلوچوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے قوم کو خوشخبری دینگے، شاہ زین بگٹی

کوئٹہ :جمہوری وطن پارٹی کے بانی،سابق گورنر ووزیراعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی 15 ویں برسی آج عقیدت واحترام منائی گئی پارٹی سیکرٹریٹ پر جھنڈا سرنگوں رہا اور بلوچستان کے مختلف ضلعوں میں تعزیتی ریفرنس منعقدہ کئے گئے برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی سخت رکھی گئی تھی تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے بانی،سابق گورنر ووزیراعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی 15 ویں برسی آج عقیدت واحترام منائی گئی پارٹی سیکرٹریٹ پر پارٹی جھنڈا سرنگوں رہا اور بلوچستان کے مختلف ضلعوں میں تعزیتی ریفرنس منعقدہ کئے گئے برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی سخت رکھی گئی تھی اس موقع پر پارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی جھنڈا سرنگوں کرنے کے موقع پر میڈیا سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے باہر بیٹھے بلوچوں سے مذاکرات کرنے کا مجھے ٹاسک دیا ہے ہم ماضی کے حکومتوں کی طرح ناکامی کا متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر رپورٹ بنارہے ہیں میں اپر امید ہوں موسم سرما تک وزیراعظم عمران خان قوم کو مسنگ پرسن کی بازیابی باہر بیٹھے بلوچوں کے ساتھ مذاکرات اور بگٹی مہاجرین کی ڈیرہ بگٹی واپسی کے حوالے سے قوم کو خوشخبری دینگے اور وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں یہ شامل ہے انہوں نے کہا کہ آج شہید اکبر خان بگٹی کی 15ویں برسی ہے اور ہم نے تمام کارکنوں کو ہدایت جاری کردیا ہے کہ پرامن رہے اور اشتعال انگیزی سے باز رہے انہوں نے کہاکہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات سے پہلے ہم نے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں پرامن ماحول بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں