مجھے کیوں نکالا‘ کے نام سے نیا گانا بنانے جا رہا ہوں، عمران اسماعیل

اسلام آباد:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’مجھے کیوں نکالا‘ کے نام سے نیا گانا بنانے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے ا سلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران عمران اسماعیل نے گلوکار شاہ زمان کے ساتھ اپنا مقبول گانا ’تبدیلی آئے رے‘ گایا۔ان کا کہنا تھا کہ اب میں شاہ زمان کے ساتھ مل کر نئے گانے پر کام کر رہا ہوں جس کا نام ہے مجھے کیوں نکالا۔ میں یہ گانا نواز شریف کے نام کروں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں