حب،مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
حب :نورانی کراس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ایدھی ذرائع کے مطابق عبیداللہ ولد حلیم الدین جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں پر ز زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی منتقل کردیاگیا جبکہ متعلقہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے ِحوالے کردیاگیا۔دوسری طرف ماربل کمپنی میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا ایدھی ذرائع کے مطابق ماربل سٹی میں ماربل کمپنی کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق متوفی کی نعش کو سول حب منتقل کردیا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت 25سالہ اللہ بچایا ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی مقامی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments


