پی ٹی آئی کی تین سالہ دور حکومت جھوٹ کے پلندوں کے سوا کچھ نہیں، امیر حیدر ہوتی
پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ دور حکومت جھوٹ کے پلندوں کے سوا کچھ نہیں۔ موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی صرف یو ٹرنز پر محیط ہے۔ تحصیل تنگی پی کے 56 کے تنظیمی اجلاس سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں کی بدولت عام عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ بجلی، گیس اور اشیا ضروریہ کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔ تین سالہ دور اقتدار میں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں نے عوام کو بے روزگار اور کوڑی کوڑی کا محتاج بنادیا ہے۔پچاس لاکھ گھر بنانے کے دعویداروں نے عوام کو بے گھر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت آئی ایم ایف کی شرائط سے چل رہی ہے، قرض نہ لینے کیدعوے کرنے والوں نے محض تین سال میں 14 ہزار ارب کا قرضہ لیا۔ عوام بجلی وگیس کے بل، علاج، تعلیم اور ضروریات زندگی کے لئے حیران و پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں شام تک انسان اور شام کے بعد جنات ووٹ پول کرنے آئے تھے۔ جنات کے پولنگ کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکمران کو پورے پاکستان پر مسلط کیا گیا۔عوامی نیشنل پارٹی چیلنج کرتی ہے کہ مداخلت سے پاک اور شفاف انتخابات کا انعقاد کر کے اے این پی کا مقابلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پختونوں کے خون کے علاوہ ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں 14 پختونوں کے جنازے نکلے لیکن کسی کے کانوں پر جون تک نہیں رینگی۔ چالیس سال قبل پرائے جنگ میں کودنے سے افغانستان اور پاکستان تباہی سے دوچار ہوئے، اور لاکھوں پختونوں کا خون بہا اوروہ بے گھر ہوئے۔ ہمارے اکابرین نے منع کیا تھا لیکن ان کی کسی نے نہیں سنی۔ ہمارے اکابرین نے جو اس وقت کہا تھا ہم آج بھی دہرا ہے ہیں کہ افغانستان میں مداخلت بند کی جائے۔افغانستان میں امن کے لئے دوست کی حیثیت سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے تاکہ دونوں ممالک کے درمیاں بے اعتمادی کی فضا ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان موجودہ صورتحال میں ایک نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔اے این پی کا افغانستان میں کوئی ذاتی مفاد نہیں ز


