جھاؤ، مسائل کرپشن و کمیشن کیخلاف احتجاجی ریلی
جھاؤ(نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے جھاؤ کے زیر اہتمام عوامی مسائل،کرپشن و کمیشن کے خلاف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین خیرجان بلوچ کی قیادت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی جھاو بازار میں گشت کرنے کے بعد جلسہ کی شکل اختیار کرگیا جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین خیرجان بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر و بی ایس او کے سابق چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر عبدالواحد بلوچ بی ایس او(پجار)کے مرکزی وائس چیئرمین گورگین بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری یار جان بزنجو بزرگ رہنما میر یعقوب قمبرانی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اشرف آھیر تحصیل آواران کے صدر شمیم نصرت تحصیل جھاو کے صدر علی جان بزنجو جنرل سیکرٹری اسلم بلوچ بی ایس او(پجار)آواران زون کے جونئر نائب عزیز عظیم نیشنل پارٹی جھاو کے رہنما نعیم کریم،زباد چنال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں ضلع آواران کے عوام غربت،جہالت پسماندگی کی زندگی بسر کررہے ہیں چالیس سال سے زائد عرصہ پر محیط اقتدار پر قابض حکمران عوامی مسائل ضروریات زندگی کی فرائمی سے غافل رہے ہیں اکیسویں صدی میں ہم روڈ،بجلی،ٹیلی فون،صحت،تعلیم،آبنوشی سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی سے یکسر محروم ہیں جو وزیر اعلی،اسپیکر و گورنر کی کرسی پر فائض ہونے کے باوجود اگر عوام روڈ،بجلی،صحت،آبنوشی کی سہولیات فرائم نہ کرسکے تو کس منہ سے عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کا انتخاب کریں۔


