جھوٹ بولنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے، فیصل کریم کنڈی
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تین سالہ حکومت نے عوام کو نااہلی دیکھائی ہےم،عمران خان کی حکومت میں قرضہ 2400 ارب تک پہنچ گیا ہے، دوائیوں کی قیمت 500 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کپتان روٹی کپڑا اور مکان چھین رہا ہے، آج ملک میں آمریت سے بڑی آمریت چل رہی ہے عمران خان یہ ملک کو کھنڈرات کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب کو اغوا برائے تعاون کا ادارہ بنا دیا ہے، ملک میں صحیح احتساب ہوا تو پی ٹی آئی کی 90 فیصد کابینہ جیل میں چلی جائے گی، اس وقت ملک بغیر آئین کے چل رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے، موجودہ حکومت ہر چیز بیچ رہی ہے، ڈکٹیٹر سے بڑی ڈکٹیٹر شپ چل رہی ہے۔


